|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2022

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اس مقام پر ہیں کہ  اگر  وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں تو وہ بھی  منتخب گا۔

فواد چودھری نے سوہاوہ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2018 کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی  کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن کے اثاثے لندن میں ہوں وہ پاکستان کی آزادی کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے ، پاکستان کا وزیراعظم لندن والوں سے پوچھ کر کسی ملک کا دورہ نہیں کرے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اس مقام پر ہے اگر وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا وہ بھی ایلیکٹ ہو گا ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان  جلد جہلم آکر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔