|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2022

اوستہ محمد:بلوچستان نیشنل پارٹی جعفرآباد کے سینئر رہنما کامریڈ محمد حنیف بختیار زئی بلوچ نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اوستہ محمد سمیت جعفرآباد نصیرآباد ڈویڑن سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے
آج بھی لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار کامریڈ محمد حنیف بختیار زئی بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے
انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی مجرمانہ غفلت اور سست روی کی وجہ سے نصیر آباد ڈویڑن سمیت بلوچستان بھر میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو گیا ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہا ہے جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی کی انتہا ہوچکی ہے کئی روز گزر جانے کے باوجود کوئٹہ نصیر آباد قومی شاہرہ بحال نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ہزاروں متاثرین اور مسافر شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن کو آفت زدہ قرار دینے سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت طفیل تسلیوں اور اخباری بیانات سے باہر نکل کر حقیقی معنی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کریں اور کوئٹہ نصیر آباد سمیت تمام دہی علاقوں کی رابطہ سڑک بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیلاب متاثرین کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور عوام کی طاقت سے دما دم مست قلندر کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔