کراچی میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین کی ٹکرمیں 2 افراد جاں بحق اور13 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین اسٹیل مل موڑ کےقریب مخالف سمت سے آرہی تھی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور26 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔