|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2022

چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج اورکمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز  رہیں، ایک بار  پھر ثابت ہوا کہ عمران خان معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اَن گائیڈِڈ میزائل ہیں۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکسٹ کی پہچان ہے، عمران خان پاکستان کو  افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محب الوطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بےمثال قربانیاں دی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں