|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کےلیے ٹیلی تھون کے ذریعے جمع رقوم میں سے ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر کے سرکاری اسکولوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی، عمران خان نے اُن کی شکایات سنیں اور کھانا بھی تقسیم کیا۔

عمران خان نے متاثرین سے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی دادرسی کے لیے یہاں پہنچے ہیں اور متاثرین کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ اتوار کو ایک اور ٹیلی تھون کی میزبانی کریں گے اور اس مہم کے ذریعے جمع رقوم میں سے سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے بھی فنڈز مختص کیےجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو اُن کی پارٹی موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈیم بنائیں گے، نکاسی آب کو بہتر کریں گے اور شجرکاری مہم کا بھی آغاز کریں گیں۔