|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2022

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران 4 ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسزنہیں لیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق ریلوے افسران جون سے ستمبر تک کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے افسران کا الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔