|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2022

لاہور  کے علاقے چراغ شاہ بستی میں 10 سالہ معذور بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کےوالد کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  10سالہ معذوربچی سے زیادتی کے وا قعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔