|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2022

لیویز فورس نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا ہونے والی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے خضدار کے علاقے مولا کنوہو میں 2 مغوی لڑکیوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔

لیویز کی موجودگی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی کاررائی پر لیویز نے ملزمان تین ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

 

لیویز کے مطابق مغوی لڑکیوں کی شناخت سعدیہ سکنہ فیصل آباد اور عالیہ لاہور سکنہ داتا دربار لاہور سے ہوئی ہے۔مغوی لڑکیوں کے ورثاء کو اطلاع دی گئی جو خضدار پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار لیویز فورس کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اغواءکاروں کی گرفتاری اور مغوی لڑکیوں کی باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔