|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید 8 معاون خصوصی کا تقرر کیا ہے جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل کریم کُنڈی، نوابزادہ افتخار خان، مہر ارشاد، رضا ربانی کھر، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچا اور مہیش کمار ملانی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

نئے معاونین خصوصی میں سے 7 کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق تحریک انصاف کے منحرف دھڑے سے ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 25 معاون خصوصی شامل ہیں۔