|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2022

خضدار:ہیڈ باغ سے کرخ آنے والی سیلاب متاثرین کی ٹریکٹر ونگو کے قریب الٹ گئی 17 افراد زخمی ہو گئے کرخ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہیڈ باغ سے کرخ آنے والی ٹریکٹر ونگو کے مقام پر الٹ گئی

جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو لیویز فورس و ایف سی کے جوانوں نے سول ہسپتال کرخ منتقل کر دیا جہاں طبی امداد پہنچانے کے بعد پانچ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا