|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شیخ رشید کی شکایت پر وارث خان تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی، ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 25-ڈی کے تحت درج ایف آئی آر میں جان کو خطرہ لاحق کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

درخواست میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں کئی روز سے موبائل فون پر اغوا اور قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کال کرنے والوں کے موبائل نمبر بھیج کر متعلقہ حکام کو مطلع کیا ہے۔