|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2022

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بارشیں کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے، اتوار کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔