|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2022

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے خارجہ پالیسی نکات کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا پرشہباز شریف نے وہی کہا جو عمران خان کہتے رہے ہیں، لگتا یہی ہے شہبازشریف نے عمران خان کی کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اچھاکیا سیلابی تباہ کاریوں کےساتھ ترقی یافتہ ملکوں کوان کی ذمہ داریاں بتائیں لیکن شہبازشریف اور ان کےبھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیااقدامات کیے گئے؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنےکی جگہیں بنائی ہوتیں تو یہ تباہی نہ ہوتی، عمران خان نے عملی اقدامات کیےتھے اور سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نےسراہا۔