|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی، چین کی مدد سے ریلوے کو اضافی رقوم دی جائیں گی۔

 

 احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چار سال تک سیلاب سے تحفظ کے قومی منصوبے پر عمل درآمد نہ روکتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاريوں کے باوجود شرح ترقی تین فی صد سے نیچے نہیں گرنے دیں گے۔

پرویز الہیٰ کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ رہنے کا سوال قبل از وقت ہے، صوبے میں جلد تبدیلی آرہی ہے۔