|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2022

پنجاب حکوت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی بچوں کے ہیلتھ کارڈ میں شامل کریں گے، مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبے کی سرجری کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔