|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2022

لاہورکے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب کو تحریک انصاف کا سیاسی شو بنانے کے پر ہائرایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر اصغر زیدی کو سرچ کمیٹیوں سے ہٹادیا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر اصغر زیدی کو وائس چانسلرز کی سرچ کمیٹی سے ہٹا کر ڈاکٹر شعیب میر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پروفیسراصغرزیدی قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی سرچ کمیٹی میں شامل تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیں گے تا کہ آئندہ کوئی تعلیمی ادارہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے۔