|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2022

بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر کے غیر ضروری ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکا سے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، پاک امریکا تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے بہت اہم ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی بن گئے ہیں،دونوں ممالک میں باہمی تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

 

یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک علاقائی امن برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر بھارت تبصرے سے گریز کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور بھارت کو چاہئے کہ بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کا احترام کرے۔

بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر نے کہا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان جنگی طیارہ ایف 16 کہاں استعمال کرتا ہے۔ کسی کو اس معاملے پر کچھ اور کہہ کر بےوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔