|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر سو روپے تک آ جائے وارے نیارے ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار کی واپسی اور ان کے وزیرخزانہ بننے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈار تجربے کار آدمی اور ایماندار سیاست دان ہیں، معاشی حالات بہتربنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک دھیلے کا بھی بوجھ عوام پر نہ پڑے، قوم جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر سو روپے تک آ جائے وارے نیارے ہو جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 15 روز میں سامنے آئیں گے۔