|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2022

پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر سستا ہو رہا ہے۔

آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔