|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2022

کوہاٹ کے علاقے نوے کلے میں میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے میں گھر کے اندر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کردیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے پر پیش آیا۔ ریکسیو اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیئے۔

 

پولیس کے مطابق وارادت کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پویس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 ستمبر کو کوئٹہ میں بھی بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔