|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2022

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیداکردی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان  میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پرمشتمل ہے، آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں اور جن کے پاس محکمے ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی نہیں پتا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  کی معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے ،ان کی سیاست دفن ہو چکی، مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیداکردی ہیں۔