|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2022

حمید آباد: جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں ایک بار پھر امن امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے ڈیرہ اللہ یار میں اسکول ٹیچر رحمت اللہ ابڑو کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی چھ نا معلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر زدوکوب کیا۔

اور لاکھوں روپے نقد سونے کے زیور اور موبائلز لے اڑے اساتذہ کا ڈیرہ اللہ یار تھانہ کے سامنے چار گھنٹے سے احتجاجی مظاہرہ جاری رہا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے استاد رحمت اللہ ابڑو گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن جعفرآباد کے ضلعی صدر محمد طاہر مری ،جنرل سیکرٹری محمد امین ابڑو، صدورا بگٹی فضل الدین ابڑو، آصف رشید رند نے کہا کہ و دیگر نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار سٹی کا امن و امان خراب ہوتی جا رہی ہے۔

اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا ملزمان سے فوری طور سامان کی برآمدگی کی جائے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالرئوف جمالی نے یقین دلایا کہ انشااللہ تعالی ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے کامیاب مذاکرات کے بعداساتذہ نے احتجاج ختم کر دیا گیا۔