|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2022

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، (آج )پیر کو مقدمہ سنا جائیگا ۔

سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

طلبا کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج)پیر کو کرے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی درخواستوں پر کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔