|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا۔

ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں، مذاکرات کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں، سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا لیکن مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی، مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں۔