|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2023

لاہور: شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نےکہا ہےکہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈکا کہنا ہےکہ سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائےگا۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔