|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس سے مریضوں کی اموات کے باعث الرٹ جاری کردیاکانگو وائرس سے اب تک 5افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

عید الضحیٰ کے قریب آتے ہی بلوچستان میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے اسی حوالے سے طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی کہ جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرے کانگو وائرس کے حوالے سے کنسلٹنٹ ڈاکٹراشفاق نے بتایاکہ یہ وائرس مختلف جانوروں کے کال سے چھپکی چچڑوں میں پایاجاتاہے۔

چچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتاہے وائرس کی نشانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ مریض کے جسم میں درد اور بخار سے جسم میں دانے نکل آنا کانگو کے ابتدائی اعلامات ہیں لیکن کانگو کے خاتمے کی ویکسین نہیں ہے۔اعلامات ظاہر ہونے پر بروقت علاج ضروری ہے ماہرین نے کہاکہ کانگو کے وباء میں احتیاطی تدابیر لازم ہے اور اینٹی وائرل ادویات اس کی علاج میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔