|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام غفور ٹاون نزد کیچی بیگ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں غفور ٹاون سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنان مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کی سربراہی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، گل حسن کرد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے 2018 کے ٹھپے ماری کے بعد بلوچستان کو سیاسی ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام نا پرسان حال اور صوبائی اسمبلی کی ملک میں بے توقیری ہوئی ہے۔ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور حکومت میں بلوچستان کے امن کو بحال کیا۔

بلوچستان کو یونیورسٹیاں، کالجز کا تحفہ دیا گڈ گورننس کو بحال کیا جس کے متحرف آج بھی اس ملک کا سنجیدہ حلقہ ہے، افسوس کی بات ہے کوئٹہ سے 9 اراکین صوبائی اسمبلی اور 3 اراکین قومی اسمبلی کو سالانہ اربوں روپوں کے پیکیجز ملنے کے باوجود کوئٹہ شہر کی صورتحال انتاہی ابتر ہے بلخصوص سریاب کھنڈرات کا شکل اختیار کرچکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کوئٹہ لاوارث شہر بن چکا ہے۔

نیشنل پارٹی کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں سریاب سے نمائندگی نا ہونے کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس میں روزگار، 80 سے زائد سکولوں کی اپگریڈیشن، سیکنڑوں کلو میٹر روڈ، بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو سریاب اسپورٹس کمپلیکس کی منصوبہ سازی، نالی، ٹف ٹائل، بنیادی مراکز صحت سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی اور 40 سے زائد آبنوشی کے اسکیمات مکمل کئے جس سے عوام آج بھی مستفید ہیں۔ آج پورے بلوچستان میں نیشنل پارٹی کی اپنی گزشتہ کی کارکردگی کی بدولت عوامی حمایت تیزی سے جاری ہے۔

آنے والے الیکشن میں انشااللہ نیشنل پارٹی بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔پروگرام کے آخر میں سید اللہ بخش، وڈیرہ عبدالواحد لہڑی، ملخ شفا بدوزئی، عبدالرشید سومرو، محمد وزیر رئیسانی، بنی داد جمالی، علی نواز جمالی، ٹھیکیدار نورالدین لہڑی، محمد ایوب رند، نعمت اللہ رئیسانی، محمد شریف اچکزئی، محمد بشیر سدوزئی، محمود خان اچکزئی کے سرپرستی میں غفور ٹاون سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنان کو پارٹی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل رہنماں نے پارٹی پرچم پہنایا۔