|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

فرید آباد:میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار اپوزیشن کونسلران اتحاد سردار رفیق احمد بھٹی اول خیر بگٹی ماما محمد اکبر گولہ عبدالرشید کیھازئی محمد عالم کھرل مولانا عبدالغنی ہانبھی لعل محمد بھٹی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے اپوزیشن کونسلران کے وارڈز کی گلیوں میں بارش کا پانی تالاب کی صورت میں جمع ہیں بارش کو گزرے 4 دن ہوئے مگر تا حال ہمارے گلیوں میں نہ مشینری پہنچا اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن کا عملہ پہنچا ہے کافی مرتبہ میئر ڈپٹی میئر اور چیف آفیسر سے ملے ہیں مگر ہمارا ملاقات بے۔

سود ثابت ہوئے ہیں رہنماں کا کہنا تھا کہ ہمارے گلیوں کے عوام شہر میں آنے اور جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اپوزیشن کونسلران کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے بارشوں سے قبل اپوزیشن کونسلران نے آئینی طریقے سے درخواست دی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ تمام کونسلران شہر کی بھلائی کیلئے تجویز دے سکیں عوام کو کچھ نہ کچھ فائدہ مل سکے کافی ٹائم ہوا اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوا ہے رہنماں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے میئر کا رویہ ایسا رہا تو مجبور ہو کر ہم پر امن طریقے سے احتجاج کا حق محفوظ رکھ سکتے ہیں