|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

قلات:سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع قلات کا ایک اجلاس زیر صدارت عبدالرشید بلوچ منعقد ہوا۔

جس میں سیسا ضلع قلات جنرل سیکرٹری عبدالغنی زہری، چیئرمین نثار احمد نورزئی، سینئر نائب صدر ثنااللہ ثنا، آرگنائزر علی اصغر بنگلزئی، عبداسلیم شاکر، محمد آصف بابئی، عنایت اللہ ساسولی، عبدالخالق بلوچ، راشدہ ہارون، امام خاتون اور حاجی مجیب الرحمن نیچاری نے شرکت کی باہمی مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ سابق ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان BEMIS مطیب احمد خان آفریدی کی اعزاز میں ملازمت سے ریٹائر ہونے پر مورخہ 5 اگست صبح 10 بجے ایلیمنٹری کالج قلات میں الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی اس تقریب میں سیسا بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی محمد قاسم خان کاکڑ، چئیرمین نظام الدین مینگل، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحمید لانگو سمیت تمام مرکزی قائدین اور دیگر مہمانان شرکت کریں گے علاوہ اذیں سیسا ضلع قلات کی حلف برداری بھی اسی دن ہوگی