|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2023

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے  فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نا اہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر اور استقامت سے برداشت کرلیا مگر نا انصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نا اہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔