|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کو ان کی 34ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے بلوچستان میں پارٹی سیاست کو دوام بخشا لوگوں کو روایتی بندھنوں سے نکال کر سیاسی بنیادوں پر یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ون یونٹ کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑا اور ون یونٹ ختم کراکر صوبوں اور قومی وحدتوں کا تشخص برقرار رکھا میر صاحب نے اس جدوجہد میں بے شمار جیلیں کاٹیں ان کی یہ جدوجہد نہ صرف بلوچ قوم بلکہ تمام مظلوم اقوام اور محکوم طبقات کے لیئے تھا۔

انہوں نے بلوچستان میں علم کی شمعیں روشن کرنے کے لیے بلوچستان یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا ملک میں جمہوریت کے قیام اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی بیس سال سے ذائد کا عرصہ جیلوں میں گزار کر بدنام زمانہ قلی کیمپ کی صعوبتیں برداشت کیئں ایم آرڈی اور اے آرڈی کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا پوری زندگی عوام کے ساتھ رہا بد ترین مارشل لاہوں کے دوران بھی ایک دن کے لیئے جلاوطن نہیں ہوئے۔

اور عوام کے ساتھ رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ میر غوث بخش بزنجو کی چونتیس ویں برسی 18 اگست کو نیشنل پارٹی شایان شان طریقہ سے مناکر بابائے بلوچستان کو ان کی شاندار جدوجہد پر بھرپور خراج عقیدت پیش کریگی۔