|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2023

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل ویرات کوہلی نے بڑا بیان دیا۔

 ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم کی طاقت ان کی بولنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کچھ واقعی بہترین بولرز ہیں جو اپنی مہارت کی بنیاد پر کسی بھی وقت کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں لہذا آپ کو ان کا سامنا کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنی ہوگی۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں صرف یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے کھیل کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر روز، ہر پریکٹس سیشن، ہر سال اور ہر سیزن یہی چیز ہے جس نے مجھے اتنے لمبے عرصے تک اچھا کھیلنے اور اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے میں مدد کی۔