|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: ایرانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ ماہ ایرانی شہر سے اغواء اور بعدازاں قتل ہونے والے انسانی حقوق کے کارکن حانی گل اور اس کے شوہر سمیر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق چھ رکنی ٹیم کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں ۔ مذکورہ گروہ نے حال ہی میں سمیر بلوچ اور ان کی اہلیہ حانی گل بلوچ کو ایرانی شہر سے اغوا کرکے تشدد کے بعد قتل کیا۔

واضح رہے حانی گل اور سمیر بلوچ کو گذشتہ ماہ ایران سے اغواء کیا گیا تھا اور انکی لاشیں سرحدی علاقے مغربی بلوچستان سے برآمد ہوئی تھیں۔

حانی گل انسانی حقوق کی کارکن تھیں اور ان کے شوہر سمیر بلوچ بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسکول ٹیچر رؤف بلوچ کے بھائی تھے، جنہیں تربت میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا گیا تھا