|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

تربت : نیشنل پارٹی نے بارڈر بندش کے خلاف 16ستمبر کو مظاہرے، جلسے اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکورانور، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے بارڈر بندیش کے خلاف 16ستمبر کو مظاہرہ، جلسے اور دھرنوں کا اعلان کر تے ہوئے بارڈر کاروبار کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سرحدی تجارت پر عائد پابندیوں کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینوں، طلبا تنظیموں، کاروباری و تجارتی تنظیموں، گاڑی مالکان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر کاروبار کوئی سمگلنگ نہیں ہے.

ایرانی بارڈر سے تیل لانے والے تمام گاڑیاں ایف سی اور مقامی انتظامیہ نے باقاعدہ رجسٹر کئے ہیں اور ڈپٹی کمشنروں کی اجازت سے روزانہ سینکڑوں گاڑی بارڈر باقاعدہ کراس کرتے ہیں اور تیل لاتے ہیں حکومتی اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے لوگوں نے قیمتی زیورات اور جائیدادیں بھیچ کر گاڑیاں خریدے۔

کم و بیش پچاس ہزار کے قریب گاڑیاں مکران میں ضلعی انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔

تیل کاروبار کا پیسہ دہشت گردی کے عمل میں استعمال ہونے کی بات میں صداقت نہیں ہے۔