|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم کا دھماکا سریاب روڈ پر ہوا، جس میں 2 افراد زکمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد  اکٹھے کرنے کے ساتھ وہاں موجود افراد سے بیانات لیے گئے۔  پولیس نے  دستی بم دھماکے کی تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔