|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

کوئٹ: پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کابلوچستان کے بلدیاتی میں پہلے نمبر پر آنا سب عہدیداروں اور کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے،اگر کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو جنرل الیکشن میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے اکثریتی حلقوں میں بھی کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی۔

یہ بات انہوں نے پیر کو پیپلز خواتین ونگ بلوچستان اور پیپلز مینارٹی ونگ بلوچستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

اجلاس میں کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے یونین کونسل سے لیکر میٹرو پو لیٹن تک خواتین، اقلیتوں، کسانوں اور لیبرز کے لئے مختص کوٹہ کی جزیات، ہر ٹائون کی ٹوٹل آبادی، یونین کونسل و وارڈز کی تعداد و طریقہ کار سے اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی ، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کابلوچستان کے بلدیاتی میں پہلے نمبر پر آنا سب عہدیداروں اور کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔

ہمیں اسی جذبے اور محنت کو ایک بار پھر بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف چاروں ٹاونز بلکہ میٹرو پو لیٹن کے الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر چاروں ٹاونز میں چیئرمینز اور میٹرو پو لیٹن کے میئر اپنے جیالوں کو بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے جنرل الیکشن میں کامیابی کا انحصار بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے مشروط ہے اگر ہم نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو جنرل الیکشن میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے اکثریتی حلقوں میں بھی کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کی مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عنقریب الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردے گی ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تمام صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، کوئٹہ سٹی، مختلف ونگز کے عہدیدار و کارکن اور تمام ورکرز متحد و متحرک ہوکر عوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے چاروں ٹاونز سمیت میٹرو پو لیٹن کو بھاری اکثریت سے جیت کر سرپرائز دیں گے کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور ورکرز اپنی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم وقت ضائع کئے بغیر آج ہی سے مربوط حکمت عملی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ عوامی رابطوں تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز سے لیکر صوبائی قیادت تک سب کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ چاروں ٹاونز کی کمیٹیاں وقت ضائع کئے بغیر اپنے اجلاس منعقد کرکے منظم انداز میں رابطہ کاری کیلئے ڈور ٹو دور مہم شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں خواتین اور اقلیتی برادری کی اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے ونگ کے اجلاس منعقد کرکے مثبت تجاویز سے صوبائی قیادت کو آگاہ کرے تاکہ صوبائی قیادت پارٹی کے ان دو اہم ونگز کے تجاویز کو اپنی حکمت عملی کا حصہ بنا سکیںصوبائی قیادت جلد پارٹی اور تمام ذیلی ونگز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرکے سب کو متحرک کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سید سعید اللہ شاہ، سردار سرور سلیمانخیل، سید داودشاہ ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ ۔

پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ، سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ، سنیئر نائب صدر کلثوم افتخار، نائب صدور پروین مینگل، ماجبین خالد جمالی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز سکینہ عبداللہ خان، عابدہ بلوچ، ثناء درانی ،پیپلز مینارٹی ونگ بلوچستان کی صوبائی انفارمیشن حناء گلزار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرم اکرم گل، ولسن پال، ڈویژنل صدر انجینئر شہر یار چوہدری، انجینئر بسنت لعل گلشن، ڈویژنل اطلاعات سیکرٹری عرفان گلزار، سارہ جمال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔