|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے نواحی مقام کچی کینال سے 6فٹبالرز کے اغوا کے بعد ان کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری امید ہے ۔

کہ مغویوں کو جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائیگا۔

جبکہ مغوی فٹبالرز کی عدم بازیابی کے خلاف اللہ والا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاج کی قیادت چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ غلام نبی شمبانی نے کہا کہ را فنڈڈ لشکر کی جانب سے معصوم کھلاڑیوں کا اغواء بزدلانہ اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مغوی فٹبالرز کی باحفاظت بازیابی کو فوری یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسلر عزت اللہ کلپر نے کہا کہ کھلاڑی قوموں کے سفیر ہوتے ہیں ان کو اغواء کرنا کہاں کی بلوچیت ہے۔