|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، 

اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔