|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ؛ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بدھ کو سریاب روڈ اور گرد و نواح میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر اچانک بنیادی مرکز صحت پشتون باغ کا دورہ کیا ۔۔

اور بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، نگران وزیر اعلیٰ نے او پی ڈی ، میڈیسن اسٹور ، حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے بی ایچ یو پشتون باغ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بی ایچ یو پشتون آباد کی طرز پر رول ماڈل طبی مراکز قائم ہونے چاہیں بنیادی مراکز صحت عوام کو روز مرہ کے امراض میں طبی خدمات کی فراہمی میں پرائمری کئیر سسٹم کا بنیادی جزو ہیں جن کی فعالیت ضروری ہے کیونکہ ان سے عوام کی ایک بڑی تعداد استفادہ کرتی ہے اس لیے ایسے فعال بنیادی مراکز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور تقلید کی ضرورت ہے۔