|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ; وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر مستونگ بم دھماکے کے ایک اور زخمی کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا.

عنایت اللہ شاہوانی نامی شخص مستونگ بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور ٹراما سنٹر کوئٹہ میں زیر علاج تھا وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حافظ حمد اللہ سمیت تمام سیریس زخمی افراد کو بہتر علاج معالجہ کے لیے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

بدھ کے روز کوئٹہ میں زیر علاج زخمی عنایت اللہ شاہوانی کو بھی ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

زخمی کے و رثاء کی جانب سے میر حمید شاہوانی نے وزیر اعلٰی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ کراچی منتقلی کی تصدیق کی اورمستونگ بم دھماکہ کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔