|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

خضدار: خضدار صوبہ کا مہنگا ترین شہر بن گیا ہے ہر چیز کا ریٹ اور مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے خوردنوش ایشاء آٹے گھی چاول چینی غریب کی دسترس سے دور ہے ۔

لوگوں کی مہنگائی سے قوت خرید جواب سے چکی ہے انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی غائب ہے تاجروں دکانداران ذخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بیقابو غریب ڈیہاڑی دار بے روزگار طبقہ خودکشی کرنے پر مجبورہے نگران حکومت کی ناقص کارکردگی ملک بھر میں پیٹرول کی مسلسل مہنگائی لوگ احتجاج پر مجبور ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار خضدار کے سیاسی وعوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کو بھوکے مروانا چاہتے ہیں۔

ملک بھر میں مہنگاء سے عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے۔

خضدار میں تاجروں دکانداروں نے زخیرہ اندوز مرضی کا ریٹ وصول کرکے کوء ان سے پوچھنے والا نہیں ہے بے لگام مہنگاء کی وجہ سفید پوش خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں غریب عوام کو خشک روٹی بھی میسر نہیں ہے غریبوِں کے چولہے بجھ گئے ہیں انکے گھروں میں فاقے پڑھ گئی ہے دن بدم مہنگاء لوگوں کو بھوکے مروانا چاہتے ۔

کوئی کنٹرول نہیں ہورہا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویثرن,ڈپٹی کمشنر خضدار,اسسٹنٹ کمشنر خضدارسے مطالبہ ہے کہ خدارا ب یہ لگام مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو منافع خوروں سے فوری نجات دلائی جائے۔