|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

نوشکی ; زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس ، جمعرات کے روز احتجاجی ریلی اور نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ۔

ہنگامی اجلاس کے بی اینڈ آر ریسٹ ہاس سے احتجاجی ریلی نکالی گئ ۔

جو مختلف شاہراں سے ہوتا ڈپٹی کمشنر نوشکی کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بی اینڈ آر ریسٹ ہاس میں زمینداروں اور آل پارٹیز کے مشترکہ اجلاس سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی بی این پی کے سی ای سی ممبر میر خورشید جمالدینی ، نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما فاروق بلوچ ، بی این پی کے مرکزی رہنما نذیر بلوچ ، اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما حافظ قاسم فاروقی ،جمعیت علما اسلام کے ترجمان حافظ زکریا عادل، بی این پی عوامی نوشکی کے آرگنائزر میر ایوب بادینی ، جمعیت نظریاتی کے مفتی فدالرحمان رخشانی ، جماعت اسلامی کے عبیداللہ مینگل ، پیپلز پارٹی کے صحبت خان جمالدینی اور

دیگر زمینداروں نے خطاب کیا ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے کہاکہ آج زمینداروں اور آل پارٹیز کے اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئے ہیں مشترکہ یہی فیصلہ ہوا ہے کہ جمعرات کے روز نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام زمیندار اور آل پارٹیز صدیق اکبر چوک مکی مسجد کے سامنے جمع ہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کی جانب سے ہمیں ہربار دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ معاہدے کرنے کے باوجود معاہدے کی خلاف ورزی کیا جاتا ہے ۔

بجلی دیہی فہڈروں میں بجلی کم کرنے چار گھنٹہ کردیا گیا ہے ۔

جس سے فصلات اور باغات خشک ہورہے ہیں ان سب کے زمہ واپڈا انتظامیہ ہے ، نوشکی بجلی ریکوری کے حوالے سے ٹاپ پر ہے مگر بجلی ٹائم ٹیبل تبدیل کیا جاتا ہے جب تک ہمارا پرانا شیڈول بحال نہیں ہوتا ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا علاہ ازیں زمینداروں اور آل پارٹیز کے نمائندوں کے قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراں سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر نوشکی کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ، اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، احتجاجی دھرنے میں میر محمد اعظم ماندائی نے اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد علی زہری کے سامنے مطالبات رکھ دئیے کہ نوشکی انتظامیہ اور واپڈا کے درمیان زمینداروں کا بار بار ٹائم ٹیبل کے حوالے سے معاہدہ کیا جاتا ہے ۔ مگر کیسکو ان معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ ہمارا پرانا بجلی ٹائم ٹیبل بحال کیا جائے ، اس موقع پر زمینداروں اور آل پارٹیز کا اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد علی زہری سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ۔ اس موقع پر میر خورشید جمالدینی ، نذیر بلوچ ، فاروق بلوچ اور دیگر نے خطاب کئیے