|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ؛ کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرا میل کے مقام سے ایک شخص کی گولی لگی نعش برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو دشت تیرا میل کے پہاڑ سے ایک شخص کی نعش ملی جس کے سر پر گولی کا زخم ہے اور اسے قتل کرکے وہاں پر پھینکا گیا ہے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت شیر زمان سکنہ کلی شاہنواز سریاب بتایا جاتا ہے۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دریں اثناء دشت کے علاقے سے رکشہ ڈرائیور کے اغواء کے بعد نعش برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے لواحقین نے سریاب کسٹم کے علاقے میں روڈ بلاک کر کے احتجا ج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مسلح افرا د رکشہ ڈرائیور کو اغوا ء کر کے قتل کرنے کے بعد رکشہ لے گئے تھے ۔

گزشتہ روز رکشہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا اس کے باوجود ڈرائیور شیر زمان کی نعش ملی پولیس اور انتظامیہ اس واقع میں ملوث گروہ کی تلاش کر کے اسے قانون کے شکنجے میں جکڑ کر سزا دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں احتجا ج اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سریاب اور محلقہ علاقوں میں ٹریفک جام رہنے سے علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹر وں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھا۔

بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین احتجا ج ختم کرنے پر پر امن طور منتشر ہوگئے ۔