|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2023

کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب غلام محمد کاسی کے گزشتہ روز قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس اور ملخص سیاسی رہنماء تھے۔عوام میں سیاسی شعور و آگہی کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر بلوچستان نے مرحوم ارباب غلام محمد کاسی کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔