|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

مستونگ: سینیٹر پرنس آغاعمر جان احمد زئی کا وفد کے ہمراہ علیزئی ہاوس شیخ تقی آمد جہاں چیف آف علیزئی سردار شازمان خان علیزئی نے انکا استقبال کیا۔

وفد میں سردار سخی بھائی خان سمالانی سردار زادہ میر شاہجہان گرگناڑی و دیگر معتبرین شامل تھے جبکہ علیزئی ہاوس میں سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان سردار زادہ میر حاجی خلیل الزمان علیزئی سردار زادہ سعید الزمان علیزئی پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر محمد قاسم علیزئی سجنئر صحافی و جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی فیصل باقی احمد خان علیزئی محمد نعیم علیزئی و دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں قبائلی رہنماوں نے باہمی دلچسپی اور قبائلی امور سحر حاصل گفتگو کی اور مختلف قبائلی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر قبائلی رہنماوں نے بلوچستان کے قبائلی مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا اس موقع پر سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے کہاکہ بحیثیت قبائلی رہنما ہم پے بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم قبائلی رنجشوں اور تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

بدقسمتی سے قبائلی رہنماوں کا تنازعات کے حل میں دلچسپی نہ لینے کے باعث تنازعات جنم لیتے ہیں اور یہی تنازعات بڑھ کر بڑے بڑے سانحات کا شکل اختیار کرلیتے ہیں اور ان سے قیمتی جانوں کا ضیا ہوجاتا ہے جس کا قیامت کے دن ہم سب قبائلی رہنماوں سے بازگشت ہوگی جس سے بچنے کیلئے ہمیں اپنی زمہ داریاں سمجھتے ہوئے ۔

ان پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چائیے جسکا میں نے تہیہ کرچکا ہے اور اپنے ہم خیال قبائلی رہنماوں سے ملکر یہ کام کررہاں ہوں جس پر ہمارا ضمیر مطمئن ہیں اور بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔