|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

کوئٹہ: سول لائن پولیس تھانے میں مسلح افراد کی فائرنگ 2افراد زخمی ہوگئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سول لائن پولیس تھانے کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی اور باز محمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا یا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد سول لائن تھانے میں کسی کام کے سلسلے میں آئے تھے مخالفین نے پولیس تھانہ سول لائن میں گھس کر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کا آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کئے جائیں۔