|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے زیراہتمام بجلی گیس بلوں ،پٹرول،ادویات قیمتوں مہنگائی کے خلاف24 ستمبر بروز اتوار کوئٹہ گورنر ھاس کے سامنے دھرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرمولاناعبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ تیاریوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے خیر،کامیابی اور نصرت کی خصوصی انفرادی اجتماعی دعاوں کابھی ضرور اہتمام کریںہفتہ کو انتظامی افسران ،ایس پی ، ڈی ایس پی اور علاقہ ایس ایچ او جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاوس آئے۔صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی ودیگرذمہ داران سے سیکورٹی جزئیات پر بات چیت کی، جگہ تبدیلی کی درخواست لیکر آئے جو خوش اسلوبی سے لوٹا دی۔بعدمیں انتظامی آفیسرزنے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ گورنرہاوس کے سامنے دھرنے کی جگہ کابھی معائنہ کیا۔

۔مولاناعبدالحق ہاشمی کاکمشنر کوئیٹہ ڈویژن سے ٹیلی فونک رابطہ اور اسسٹنٹ کمشنر سے دھرنا پلان پر تفصیلی مذاکرات وگفتگوکیا۔مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ احتجاجی دھرنامظلوم غیرت عوام کولٹیروں مفت خوروں کے مظالم،مہنگائی سے نجات کیلئے ہے۔

سراج الحق آج دھرنے میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی اعلان کریں گے۔عوام مہنگائی،پٹرول،گیس،بجلی،ادویات قیمتوں میں روزافزوں ظالمانہ اضافے کی وجہ سے خودکشی،خودسوزی پرمجبورہیں مفت خوراشرافیہ،جرنیلز،ججز،بدعنوان سیاستدان آج بھی دیوالیہ پاکستان کولوٹ رہے ہیں۔

پاکستان غریب عوام کیلئے دیوالیہ لٹیرے حکمران،مفت خوراشرافیہ،ججز،جرنیلزکیلئے اب بھی سونے کی چڑیاہے۔لٹیروں سے حقوق کے حصول کیلئے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔سرکاری سیکورٹی کیساتھ جے آئی یوتھ،اسلامی جمعیت طلبا کے نوجوانوں کے خصوصی ٹیم بھی دھرنا،اسٹیج اورمرکزی امیرسراج الحق کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آج صبح بعد فجر تنصیبات لگ جائیں گی اسٹیج تیارکیاجائیگا اور دوپہر دو بجے احتجاجی دھرنے کا آغاز ھو جائیگا۔

دھرنے میں کوئٹہ کے شہری ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کریں گے جبکہ قریبی اضلاع سے بھی کچھ لوگ شریک ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق شام دھرنے میں شرکت وخصوصی خطابکریں گے۔پورے ملک میں جماعت کی یہ احتجاجی تحریک حکمرانوں کومجبورکریگی کہ وہ بجلی ،گیس بلوں،پٹرول ،ادویات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دینے کیساتھ ذھنی بیداری، عوام دشمنوں کی شناخت پیدا کرنے اور اشرافیہ و مافیاز کا ناطقہ بند کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گی