|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

ترکیہ میں پولیس نے اتوار کو ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں 18 صوبوں میں کارروائی کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند گروپ سے تعلق کے الزام کے شبے میں 90 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری کرد عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔

خودکش دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیا تھا۔