|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج صبح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگا ۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء، اسمگلنگ اور جرائم کی روک تھام، امن وامان کے قیام، صوبے کی جامعات کے لئے گرانٹ سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے جن پر فیصلے کئے جائیں گے۔