|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

مستونگ: گزشتہ کئی ہفتوں سے سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے مستونگ شہر اور گردنواح کے علاقوںمیں گیس کا پریشر انتہائی کم رکھا گیا ہے۔

واضع رہے کہ ابھی تک سردیوں کا موسم شروع ہونے سے قبل مستونگ میں گیس ہریشر میں کمی کی گئی ہے، گیس کی انتہائی نا قصں لو پریشر کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں گیس کے چولہے تو درکنار گیس کے بلب بھی جلنے کی قابل نہیں ہے۔عوام کی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب اعلامیہ اور غیر اعلامیہ طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر گیا.

ہیں، سوئی گیس انتظامیہ کو عوام کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے،

گیس پریشر کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوامی حلقوں نے اپنی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار گیس انتظامیہ کو پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے سنگین صورتحال کے بارے میں بارے میں آگاہ کر دیا لیکن کوئی ٹس سے مس تک نہیں ہوئے۔انھوں نے کہا کہ گیس بلوں کی ریگولر ادائیگی کے باوجود دانستہ طور پر عوام کو سریوں کی آمد سے قبل گیس کی نعمت سے محروم رکھ کے سخت تکلیف اور پریشانی میں دھکیلا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دوسری جانب گیس کمپنی صارفین کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کی بل بھیجنے میں کوِئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہے۔لیکن بہتر طریقے سیگیس فراہم کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے کہا ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے صوبائی جنرل مینجر سے مطالبہ کرتے ہے کہ مستونگ سٹی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لے کر عوام کو اس عزاب سے چھٹکارہ دلائیں بصورت دیگر لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔